مہنگائی میں آٹھویں ہفتے بھی اضافہ: 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی میں آٹھویں ہفتے بھی اضافہ: 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد: ملک میں مسلسل آٹھویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتائی ہے۔

جولائی میں مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی، ادارہ شماریات

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد کسی بھی ہفتے مہنگائی میں کمی نہیں ہوئی ہے۔

ملک میں ہونے والی مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 13.33 فی صد ہو گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے تحت سب سے کم آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی 16.60 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں جب کہ 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی پائی گئی اور 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی۔

حکومت نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں

اسی طرح زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ مرغی کی اوسط فی کلو قیمت 160 روپے 72 پیسے ہو گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اسی طرح لہسن 10 روپے 42 پیسے، آلو 0.67 پیسے فی کلو اور ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا۔

ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران آٹا، دال چنا، دال ماش اور دہی بھی مہنگا ہوا ہے جب کہ چینی کی اوسط فی کلو قیمت 32 پیسے بڑھ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 105 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی ہے جب کہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی اوسط قیمت 850 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔

اگلے 3 ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے، شہباز شریف

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کیلا 3 روپے 27 پیسے فی درجن، انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن، پیاز 78 پیسے فی کلو، دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 59 پیسے سستا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں