ممبئی: راج کندرا کا کاروباری ساتھی، فحش فلموں کا ہدایتکار گرفتار

ممبئی: راج کندرا کا کاروباری ساتھی،فحش فلموں کا ہدایتکار گرفتار

ممبئی: فحش فلموں کی تیاری میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار راج کندرا کے ایک اور کاروباری ساتھی ابھیجیت بومبل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

راج کندرا کیس کے پس منظر میں شلپا شیھٹی پر تنقید

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے خاوند راج کندرا کو ممبئی پولیس پہلے ہی فحش فلموں کی تیاری کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔

مبصرین کے مطابق ابھیجیت بومبل کی گرفتاری سے شلپا شیٹھی اور ان کے خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا میڈیا نمائندگان کے خلاف مقدمہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج کندرا کے کاروباری ساتھی ابھیجیت بومبل کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فحش فلموں کی ہدایتکاری کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ابھیجیت بومبل نے گرفتاری کے بعد مبینہ طور پرفحش فلموں سے اپنی وابستگی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر گرفتار

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا گزشتہ ایک ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں۔

عدالت نے بطور اہم ملزم ہونے کی وجہ سے گزشتہ دنوں ان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں