سی اے اے: اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا ہدایت نامہ

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی پر سی اے اے کا نوٹس

ہم نیوز کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر کے لیے 10 ستمبر سے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سی اے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد مکمل ویکسینیشن کی صورت میں ہی اندرون ملک فضائی سفرکرسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے تحت ایک ڈوز لگانے والے پاکستانی مسافروں کو پہلے دی گئی سفری رعایت 10 ستمبر سے واپس لے لی جائے گی۔

دبئی کا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئےاماراتی ویکسینشن کارڈکی شرط ختم

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے کی مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ حکام، اندرون ملک آپریٹ ہونے والی تمام ائیرلائنز سے اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔


متعلقہ خبریں