ٰکینیڈا میں اڑن طشتری دیکھنے کا دعویٰ


کیا خلائی مخلوق اور اڑن طشتریوں کا وجود واقعی ہے؟ امریکا کے بعد کینیڈا کے پائلٹس نے بھی اڑن طشتری دیکھنے کا دعوی کر دیا ہے۔

کینیڈا کی فضائی حدود پر 2 پائلٹس نے ایک ‘روشن سبز اڑنے والی چیز’ دیکھنے کی اطلاع دی ہے، پائلٹس کا کہنا ہے کہ جو بادل میں ہی غائب ہو گئی.

ایوی ایشن کے محکمے کے مطابق فلائٹ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں جہازوں نے یو ایف او کو دیکھنے کے بعد اپنی بلندی میں اضافہ کیا اور ایک ہزار فٹ اوپر چلے گئے۔

کینیڈا کی حکومت کے مطابق یو ایف او دیکھے جانے کے باوجود فلائٹ آپریشن میں کوئی تعطل نہیں آیا اور پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے امریکی مسافروں کے لیے سرحد کھول دی

صرف فلموں میں ہی نہیں، امریکی محکمہ دفاع میں بھی خلائی مخلوق پر تحقیق کی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے بعد فضا میں خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی تھی۔

امریکی محکمہ دفاع کی خصوصی ملٹری ٹاسک فورس نے دو دہائیوں کے دوران فضاء میں غیر شناخت شدہ اشیا کے نظر آنے کے120  واقعات کا جائزہ لیا، رپورٹ میں خلائی مخلوق کی موجودگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ تاہم  امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اڑن طشتریوں کی موجودگی کےامکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے امریکی نیوی کے پائلٹس نے فضاء میں غیرشناخت شدہ اشیاء کی موجودگی سے متعلق بتایا تھا، امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں