اچھا کام ، بڑا اعلان،محمد علی سدپارہ اور مومنہ درید سمیت نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز

حکومت پاکستان کا سول ایوارڈز دینے کا اعلان

حکومت پاکستان نے 14 اگست پر سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کےلیے نشان امتیاز، نامورشاعرہ ومصنفہ کشور ناہید کےلیے ہلال امتیاز اور آرٹ کے شعبے میں ڈرامہ ڈائریکٹراور پروڈیوسر مومنہ درید قریشی کےلیے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

اداکارہ نیلو کے لیے ستارہ امتیاز، سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس، سندھی شاعر وادیب ایاز گل،بلوچی شاعر و ادیب ڈاکٹر فضل خالق،پشتو ادیب طاہر آفریدی، ادکارشاہد،دردانہ بٹ، اسماعیل تارا، منظورعلی مرزا اورساجد حسن کے لئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہم ایوارڈز شو: ستاروں کی کہکشاں تقریب میں اتر آئی

شہریار زیدی اورمحمد علی سدپارہ کوبھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

ڈاکٹر انیس ناگی ،اداکارہ صائمہ نور،ڈرامہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسرمومنہ درید قریشی،روبینہ مصطفیٰ قریشی،اعجاز سرحدی، سجاد احمد اورسعید ہاشمی کےلیےتمغہ امتیازکا اعلان کیا گیا ہے۔

سماجی خدمات کے اعتراف میں محمد حنیف طیب کو بھی تمغہ امتیاز سے نواز جائے گا۔کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کے لئے خدمات پر ستارہ پاکستان دیا جائے گا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے سول ایوارڈز 23مارچ 2022کو دیئے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں