ٹک ٹک: بچو سو جاؤ، اب کوئی یاد نہیں کرے گا


ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اپنے نو عمر صارفین کی فلاح و بہبود کی حفاظت کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے نئے فیچر میں 13 سے 15 سال کے صارفین کو  رات 9 بجے  اور 16 سے 17 سال کے صارفین  کو رات 10 بجے کے بعد کوئی  نوٹیفیکیشن نہیں ملے گا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ  کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا نیا فیچر نو عمر صارفین کے کام ، مطالعہ اور آرام کو زیر نظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کے نئے فیچر کا مقصد نوجواں نسل کو مثبت ڈیجیٹل عادات کے آغاز میں مدد فراہم کرنا ہے۔

نیشنل سوسائٹی برائے آن لائن چائلڈ سیفٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک انڈسٹری لیڈر شپ دکھا رہا ہے۔ جو نوجواں نسل کے لیے فائدے مند ثابت ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کی طرز پر 24 گھنٹے میں اسٹوری غائب ہونے والے فیچر محدود پیمانے پر  متعارف کروایا تھا۔ اس فیچر سے ٹک ٹاک کی اسٹوری میں لگایا گیا  مواد ( content) 24 گھنٹے بعد خود غائب ہوجاتا ہے۔

ٹک ٹاک چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے۔ دنیا کے 150 ممالک میں ٹک ٹاک کے ایک ارب سے زیادہ صارفین موجود ہیں۔ امریکہ میں اب تک  200 ملین سے زائد باراس ایپلیکیشن کو  ڈاؤن لوڈ کیا  جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں