صدر عارف علوی سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی ملاقات، انعامی چیک وصول

صدر عارف علوی سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی ملاقات، انعامی چیک وصول

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں صدر مملکت نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ  دونوں کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

مزید پڑھیں:  اولمپیئن ارشد ندیم کی وطن واپسی، شانداراستقبال

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  امید ہے کہ ایتھلیٹس مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔  صدر مملکت نے حوصلہ افزائی کیلئے دونوں ایتھلیٹس میں انعامی چیکس بھی تقسیم کیے۔

صدر مملکت سے ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔


متعلقہ خبریں