آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کےباوجودترقی کی ، فیاض الحسن چوہان


پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نےکہا ہے کہ ماضی میں کسانوں کو ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن کی سازشوں کےباوجودترقی کی۔

اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت کارڈ کے اجرا کا بہترین اقدام کیا،جنوبی پنجاب کے لیے الگ بجٹ رکھاگیا اورسہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کا واحد ترجمان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کےدن پوری قوم انتہاپسندی کوشکست دینےکاعزم کرے،انتہاپسندی کوکسی سطح پرتسلیم نہیں کیاجائےگا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایف اےٹی ایف میں ماضی کےحکمرانوں نےگرےلسٹ میں ڈالا، 27 میں سے 26 شرائط پوری کرلیں۔ پاکستان کومضبوط معاشی ملک بناناہے۔


متعلقہ خبریں