گوگل بھی پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک


اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے جشن میں شریک ہونے کے لیے اپنا ڈوڈل  تبدیل کر دیا ہے۔

جمعہ(13 اگست) اور ہفتہ(14 اگست) کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پرایک نیا ڈوڈل سامنے آیا جس میں قلعہ دراوڑ کو دکھایا گیا ہے۔

گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پرقلعہ دراوڑ کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے۔

گوگل نے سب سے پہلے 2011  میں پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنایا تھا جس کے بعد ہر سال یوم آزادی پر مختلف ڈیزائن کے ڈوڈل بنا کر پاکستانیوں کے جشن شرکت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

گوگل ڈوڈل میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپنے لوگو میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہے جو اس کی اصل حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی تہوار یا فرد کے ساتھ تعلق کو واضح کرتی ہے۔

گوگل ماضی میں مختلف پاکستانی شخصیات کے ایام کے موقع پر بھی اپنے ڈوڈل میں ایسی تبدیلیاں لا چکا ہے جو ان کی خدمات یا کارکردگی کی نشاندہی کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں