پاکستان  سے میری محبت لامحدود ہے


قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میری محبت لامحدود ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ  پر امن اور خوشحال ملک کی ترجمانی کرنا میرے لیے قابل فخر ہے۔ انہوں نے احمد قاسمی کی ایک نظم کا شعر بھی لکھا

’خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن
اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو‘

شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر لگائی گئی ویڈیو میں کہا کہ’میں14 اگست کا انتظار کر تا ہوں، میری اور میرے اہلخانہ کی طرف سے سب کو جشن آزادی مبارک۔

آفریدی نے کہا کچھ ایسے تہوار جیسے عید اور جشن آزادی کے موقع پر بچہ بننے کو دل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست صرف جشن آزادی منانے کا دن نہیں بلکہ اس ملک کی خاطر دی گئی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ یہ ملک نہ حکومت کا ہے اور نہ اپوزیشن کا یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ آفریدی نے اپنے بچوں کو اپنے بچن کی باتیں بھی بتائیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے بچوں کے ساتھ مل کر جھنڈیاں لگائی۔ سب نے ’دل دل پاکستان جان جان پاکستان‘ نغمہ بھی گایا۔انہوں نے اپنے گھر کو برقی قمقموں سے بھی سجایا۔


متعلقہ خبریں