کراچی میں دھماکہ،10 افراد جاں بحق



کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئےہیں۔ جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جا رہا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ شہزور ٹرک میں ہوا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ایک ہی شہزور ٹرک میں سوار تھے اور بلدیہ ٹاؤن سے واپس آ رہے تھے۔

شہزور ٹرک میں 10 سے زائد افراد سوار تھے۔ بیوروچیف ہم نیوز نے بتایا کہ 14 اگست کے موقع پر کراچی میں تھریٹ الرٹ موجود تھے۔

نمائندہ ہم نیوز نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر موجود شواہد سے معلوم ہوتا ہے ٹرک میں بچے اور خواتین بھی موجود تھیں۔ دھماکہ ٹرک کے پچھلے حصے میں ہوا اور وہاں بال بیرنگ کے نشانات بھی موجود ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ دھماکہ گیس سلنڈر کا نہیں تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بھی دھماکے کا نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام جلد ازجلد رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کیماڑی اورضلع غربی کی قریبی اسپتالوں میں زخمیوں کو فوری منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی بلدیہ ٹاون کراچی میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں