ہندوستان اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے، مشعال ملک

فوٹو: فائل


اسلام آباد: حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ جتنی چاہیں پرچم کشائی کی تقریبات کرلیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے اور میں ہندوستان کے عوام سے پوچھتی ہوں کہ کیا آپ کو آزادی کا مطلب پتہ ہے ؟ خون سے تحریکیں لکھی جاتی ہیں تب آزادی کی نعمت ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے، فواد چوہدری

مشعال ملک نے کہا کہ آپ اندھے اور بہرے ہو گئے ہیں کیا ؟ کیا ان 70 سالوں میں آپ کو آواز نہیں آئی کہ ایک قوم پر 70 سال سے ہندوستان نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ کشمیریوں اور پوری دنیا کے لیے بلیک ڈے ہے۔


متعلقہ خبریں