برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

دبئی: پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر دبئی کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستان کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کے موقع پر سینکڑوں پاکستانی موجود تھے جنہوں نے آزادی کا جشن منایا۔ دنیا کے بلند ترین ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کابل میں داخل ہونا شروع ہو گئے

اس موقع پر فضا قومی ترانے سے گونج اٹھی جبکہ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے جن پر لوگ بے اختیار جھوم اٹھے۔

اس موقع پر پاکستان پویلین دبئی ایکسپو کا تھیم بھی لانچ کیا گیا اور لوگو کی رونمائی بھی کی گئی۔


متعلقہ خبریں