ملک کی بگڑتی صورتحال: افغان سیاسی قیادت کا خصوصی وفد پاکستان پہنچ گیا


قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ افغانستان کی سیاسی قیادت کے خصوصی وفد کے ہمراہ کابل سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور محمد صادق کے مطابق افغانستان کی سیاسی قیادت کا دس رکنی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفد میں افغان قومی جرگہ کے اسپیکر رحمان رحمانی، صلاح الدین ربانی، کریم خلیلی، یونس قانونی اور احمد ولی مسعود شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی وفد میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ افغان سیاسی رہنما افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کی صورتحال پر ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں