لاڑکانہ میں دھماکہ: خاتون جاں بحق،7 افراد زخمی


لاڑکانہ کے علاقے کچے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ جائے وقوع کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کراچی میں دھماکہ،10 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دھماکے میں7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ایک ہی شہزور ٹرک میں سوار تھے اور بلدیہ ٹاؤن سے واپس آ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں