افغانستان: اشرف غنی کے بعد تین رکنی خصوصی کمیٹی قائم


کابل: افغانستان کے مستعفی صدر اشرف غنی کے بیرون ملک چلے جانے کے بعد تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

عبوری حکومت قبول نہیں، فوری انتقال اقتدار چاہتے ہیں: طالبان

ہم نیوز کے مطابق تین رکنی کمیٹی سابق صدر حامد کرزئی، ڈاکٹر عبدالللہ عبداللہ اور انجینئر گلبدین حکمتیار پر مشتمل ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کمیٹی میں شمولیت کے بعد طالبان اور افغان حکومتی فورسز سے انتشار روکنے کی اپیل کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اشرف غنی کو سابق صدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق صدر کا محاسبہ کرے گا۔

افغان صدر اشرف غنی فرار، طالبان نے صدارتی محل پر قبضہ کر لیا

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ سابق صدر افغانستان چھوڑ کر جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں