اگرافغان حکومت عمران خان کی بات پردھیان دیتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری  کا کہنا ہے کہ اگرافغان حکومت عمران خان کی بات پردھیان دیتی تو یہ حالات نہ ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے اہم مسلہ مہاجرین کا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کتنے مہاجرین آئیں گے اس پر کام کررہے ہیں۔ ہماری معیشت اتنی مضبوط نہیں ہے کہ ہم مہاجرین کو سنبھال سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اکیلا افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، معید یوسف

انہوں نے کہا کہ اس پہلے بارڈر مینجمنٹ  کا مسئلہ  تھا اب اس پر کافی کام کرچکے ہیں۔ پاکستان کے اندرونی معاملات کے ہم ذمہ دار ہیں۔

ہم افغانستان میں مستحکم اور پر امن صورتحال کے خواہاں ہیں۔  افغانستان میں موجود دونوں گروپوں سے مذاکرات کررہے ہیں۔افغانستان کی تمام لیڈر شپ سے ہمارے قریبی رابطے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں جنگ ختم ہو گئی، سرکاری ٹی پر نشریات کا آغاز کر دیا، ترجمان طالبان

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری اورافغان دھڑوں سے بھی بات چیت کررہےہیں۔ دنیا کوچاہیے کہ ایسے حالات میں  پاکستان کا ساتھ دے۔


متعلقہ خبریں