ہیپی برتھ ڈے سیف، کرینہ نے فیملی پکچر شئیر کر دی


بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اداکار سیف علی خان اپنی سالگرہ کے لیے اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور دونوں بیٹوں کے ہمراہ مالدیپ میں موجود ہیں۔

کرینہ کپور نے اس خوشی کے موقع پر پہلی بار ایک فیملی پکچر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے سیف کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، اس تصویر میں کرینہ اور سیف کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے ” تیمور علی خان” اور ” جہانگیر علی خان” بھی موجود ہیں۔

کرینہ نے تصویر کے نیچے سیف علی خان کے لیے اپنی محبت کا اظہاربھی کیا ہے۔


بھوپال کے نواب گھرانے میں پیدا ہونے والے سیف علی خان نے فلمی کریئر کا آغاز 1993 میں کنگ میکر یش چوپڑا کی فلم پرمپارا سے کیا۔ ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور 60 اور 70 کی دہائی کی سب سے مشہور اداکارہ تھیں جبکہ والد منصور علی پٹودی انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ 2016 میں ان کا پہلا بیٹا ” تیمور علی خان” اس دنیا میں آیا تھا۔ جس کے نام پر انتہا پسند ہندووں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں