نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع


اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی، جبکہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی روبکار کی بنیاد پر حاضری لگائی گئی۔

ملزم ظاہر جعفر کو بخشی خانے میں رکھا گیا تاہم عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روزہ توسیع کرتے ہوئے 30 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کیس: تھراپی ورکس کلینک کے مالک سمیت 6 افراد گرفتار

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے ظاہرجعفر کے دو ملازمین کا ڈی این اے کرانے کی درخواست بھی منظور کر لی ہے، پولیس نے ملزمان افتخار اور جمیل کے ڈی این اے کرانے کے لیے درخواست ڈیوٹی جج کو پیش کی تھی۔ جس کے بعد دونوں ملزمان کی اڈیالہ جیل سے طلبی کرائی گئی ہے۔

مقدمے میں گرفتارمزید چھ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ پھر پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب نور مقدم کے والد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کیس کی کاروائی سے مطمن ہوں۔ آلا قتل سے کسی اور کے فنگر پرنٹس ملنے کا کیا فائدہ جب قاتل موجود ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں