خیبرپختونخوا: حساس اضلاع میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: حساس اضلاع میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل نیٹ ورک بند کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل نیٹ ورک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس  میں افغانستان کی بدلتی صورتحال، صوبے میں امن و امان اور محرم الحرام کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو ممکنہ سیکیورٹی خدشات اور ان سے نمٹنے کے لیے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کے حوالے سے خیبرپختونخواکے 7 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب:9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی

اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کے لیے 33 ہزار سے زائد پولیس تعینات کی گئی۔ محرم کے 585 جلوس اور ساڑھے 5 ہزار مجالس منعقد ہوں گے۔ محرم الحرام کے دوران پولیس کی تمام چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حساس علاقوں میں اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔ محرم کی سیکیورٹی ایس او پیز پر عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

محمود خان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا خیبر پختونخوا پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ موجودہ صورتحال سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کا تقاضا کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں