ہیٹی میں زلزلہ ،ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک جا پہنچی


 لاطینی امریکا  کے ملک ہیٹی میں شدید زلزلے نے تباہی مچادی. ہلاکتوں کی تعداد1300  تک جا پہنچی ہے.

ہیٹی میں امدادی  آپریشن بدستور جاری ہے جبکہ غیر ملکی امداد پہنچنا بھی شروع ہو گئی ہے۔

زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ہیٹی میں ہفتے کے دن 7اعشاریہ 2شدت کے  زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 14ہزار عمارات منہدم ہو گئیں تھیں جبکہ اتنی ہی متاثر ہوئیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے تقریباً6ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد غیر واضح ہے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کی امیدیں آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد،پشاور، کوہاٹ سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں زلزلہ

ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دستیاب حکومتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں