جرائم کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

جرائم کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور: شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30 فیصد کیمرے خراب ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز سیف سٹی اتھارٹی کو جاری کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں سیف سٹیز حکام کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ لاہور کے 75 علاقوں میں ہائی ریزو لیشن کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کو سیف سٹی قرار دیے جانے کا دعویٰ: قلعی کھل گئی،موبائل شاپ لٹ گئی

سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے 75 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے سیف سٹیز حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر نشاندہی کیے جانے والے نئے پوائنٹس پر 250 کیمرے لگائے جائیں گے۔

2020: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 19 لاکھ 86 ہزار سے زائد ای چالان کیے

سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ ہائی ریزولیشن کیمروں کی مدد سے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنا آسان ہو گا۔


متعلقہ خبریں