رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے پردہ شروع کردیا


گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے پردہ شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو لگائی جس میں دیکھا سیاہ برقع پہن رکھا تھا۔

نصرت سحر عباسی نے ویڈیو میں کہا اللہ پاک جس کے دل میں جس وقت ایمان ڈالتا ہے انسان اس کو قبول کرلیتا ہے، اللہ نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیس بک یہ پیج میرا ہی ہے۔ آپ سب میری آواز پہچانتے ہیں اور میں مستقبل میں بھی ویڈیوز لگاتی رہوں گی۔ 22 منٹ کی ویڈیو میں نصرت سحر عباسی نے کہا میری پہچان میری آواز ہونی چاہییے، میرا چہرہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کہ با پردہ کروں اور مستقبل میں بھی پردہ کروں گی، جو فالورز میرا پیج چھوڑنا چاہیں وہ چھوڑ جائیں۔

 


متعلقہ خبریں