سعودی آرمی چیف کی وزیراعظم اور جنرل باجوہ سے ملاقات


سعودی عرب کے آرمی چیف نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان سعودیہ دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے یمن کی صورت حال کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی قیادت کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان سعودی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سعودی پاکستان سپریم کونسل دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

جنرل قمر جاوید باجووہ سے ملاقات میں سعودی آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی صورتحال اورافغان امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔  سعودی آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں