جمائما گولڈ اسمتھ بھی کابل کےحالات پر بول پڑیں


وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے دورہ کابل کی یاد تازہ کر دی۔

برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کابل کےحالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں کہ جب بچے اور ان کے اہل خانہ اپنے گھروں سے بھاگ رہے ہیں ۔ یونیسف کی ٹیمیں افغانستان میں ہیں اور لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بیان: جمائما گولڈ اسمتھ کا ردعمل

جمائما نے اپنے دورہ کابل کی ایک یاد گار تصویر بھی شیئر کی اور اپنی تصویر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر میرے دورہ کابل کی ہے۔ جو ایک یتیم خانے کے  دورے کے دوران لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما گولڈ اسمتھ کو 2 سال تک کس نے ہراساں کیا؟

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان نےاقتدار کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث بہت سے شہری اپنے گھر بار چھوڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں