کے پی ایل کا فائنل آج کھیلا جائے گا


مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

کے پی ایل کا فائنل آج شام 7 بجے راولاکوٹ ہاکس اور مظفر آباد ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز راولاکوٹ ہاکس نے میر پور رائلز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے اپنی جگہ بنائی۔

مظفر آباد ميں کھیلے جارہے کشمیر پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں شاہد آفريدی اور شعيب ملک کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا، راولا کوٹ ہاکس نے 4 وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پہلی بیٹنگ میں میرپور رائلز کی جانب سے شرجيل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 141 رنز کی اننگز جڑ دی، ٹیم نے حریف کے خلاف مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 236 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

راولا کوٹ کو جیت کے لیے 239 رنز کا ہدف ملا، ناک آؤٹ ميچ ميں کاشف علی نے صرف 51 گيندوں پر 114 رنز بنا ڈالے، آخری اوور کی چوتھی گیند پر انہوں نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ حسین طلعت نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔

کاشف علی کو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


متعلقہ خبریں