پنجاب حکومت کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو 40، 40 لاکھ روپے کا انعام

پنجاب حکومت کا طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو 40، 40 لاکھ روپے کا انعام

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی حکومت کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلحہ طالب، ارشد ندیم اور کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کے لیے انعامات دے دیے گئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیو ں اور کوہ پیماؤں نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 20، 20 لاکھ روپے کے چیک دیے جبکہ پنجاب اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو10، 10لاکھ روپے کے چیک دیے۔

محکمہ توانائی کی طرف سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 10، 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

مزید پڑھیں: صدر عارف علوی سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی ملاقات، انعامی چیک وصول

وزیراعلیٰ پنجاب نے کوہ پیما ساجد علی سدپارہ اور شہروز کاشف کو 10،10لاکھ روپے اور کوچ کوچ فیاض بخاری کو 5 لاکھ روپے کے چیک دیے۔

ایتھلیٹس اور کوہ پیماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم او رطلحہ طالب نے ملک کا نام روشن کیا۔ کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ آئندہ اولمپکس میں میڈل جیتنے کی پوری کوشش کروں گا۔ طلحہ طالب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے حوصلہ افزائی عزم کو مزید بڑھائے گی۔


متعلقہ خبریں