برطانیہ کا طالبان کیساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان

برطانیہ کا طالبان کیساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان

لندن: برطانیہ نے طالبان کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر پوزیشن مستحکم ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد خوفزدہ شہری افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع سے زیادہ تیز رفتاری سے طالبان نے کنٹرول حاصل کیا ہے تاہم افغانستان کی سرزمین مغرب پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت  نے کابل میں سفارتخانہ بند کردیا، سفیر اور عملے کو واپس بلا لیا

ڈومینک راب نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا لیکن طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں