پاکستان آئرلینڈ ٹیسٹ: میزبانوں کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان آئرلینڈ ٹیسٹ: میزبانوں کا ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان بارش سے متاثر ہونے والے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئرش ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ جمعہ کے روز پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: تاریخی ٹیسٹ میچ کا حصہ بننے پر فخر ہے، امام الحق

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ میزبان آئرش الیون کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ دے گا۔ اس مقابلے کے بعد آئرلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا دنیا کا گیارہواں ملک بن گیا ہے۔

پہلا دن ضائع ہو نے کے بعد میچ کے چاروں دن اب 90 اوورز کے بجائے 98 اوورز کرائے جائیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرش ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبر: ٹیسٹ میچ کے بعد آئرلینڈ کرکٹ مزید پروان چڑھے گی، سرفراز احمد

پاکستان کی جانب سے بلے باز امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے والی قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں