9 اور 10محرم: ضرورت پڑے تو موبائل سروس بند کریں، وزیر داخلہ

9 اور 10محرم: ضرورت پڑے تو موبائل سروس بند کریں، وزیر داخلہ

محرم الحرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہدایت کی ہے کہ نو اور 10 محرم کو ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال اور تیاریوں کا کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباداور چاروں صوبوں میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی امن و امان کی صورت حال پر گفتگو ہوئی اور 9 اور 10 محرم الحرام کوامن او امان برقرار رکھنے سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: حساس اضلاع میں نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خصوصی سیل عاشور کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور متعلقہ ادارے امن امان کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ عوام کے جان مال کا خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کوامن وامان کیلئے تکنیکی اور دیگر معاونت یقینی بنائے گی۔

سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو بتایا کہ انتظامیہ کی مدد کے لیے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائے گی۔ حساس علاقوں کی سیکیورٹی کے لیے اداروں نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں