افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ ہونے کا خدشہ


طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ منسوخ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یہ ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلا جانا تھا۔

کچھ روز سے قبل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ رینک کے افغان باولر راشد خان نے ٹوئٹ میں عالمی برادری سے اپیل کی تھی کی ان کا ملک افراتفری کا شکار ہے، بچوں اور عورتوں سمیت ہزاروں بے گناہ لوگ روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور لوگوں کے گھر اور املاک تباہ ہو رہی ہیں۔


راشد خان نے لکھا تھا کہ ان حالات میں ان کو اکیلا نہ چھوڑا جائے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سفارتی معاملات کی وجہ سے افغانستان کرکٹ بورڈ سے براہ راست رابطہ نہیں کیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ میچ سال کے آخر میں کھیلا جانا تھا۔

تاہم سی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان مشکل وقتوں میں وہ افغانستان کی عوام، افغانستان کرکٹ بورڈ میں ہمارے دوستوں اور افغانستان کی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

رپورٹ کے طابق جب طالبان نے آخری بار افغانستان پر قبضہ کیا تھا تو کرکٹ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں