لاہور میں 2 دن سے میٹروبس کا پہیہ جام

فوٹو: فائل


 لاہور میں دو وز بعد بھی میٹرو بس  چل نہ سکی۔  ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث شہریوں کو مہنگی داموں نجی ٹرانسپورٹ استعمال کرنا پڑ رہی ہے

معاہدہ ختم ہونے پر ترک کمپنی نے واپسی کی تیاری کی تو ملازمین گریجوٹی نہ ملنے پر سڑکوں پر آ گئے۔ میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر رکھی ہے۔ جس سے صوبائی دارالحکومت میں میٹروبس سروس بندہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن میٹرو ٹرین 6 ماہ کے دوران ساٹھ کروڑ کی بجلی کھا گئی

ملازمین کا کہنا ہے کہ  نو سال سے گاڑیاں چلا رہے ہیں۔ تمام واجبات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

میٹروبس سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلائی جاتی ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افراد سستی سفری سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوا کے باعث بی آر ٹی اسٹیشن کی چھت اکھڑ گئی

دوسری جانب میٹرو بس کے ڈرائیورز کے بقایاجات کی ادائیگی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں