طالبان کو تسلیم کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلہ نہیں کریں گے، فواد چودھری


وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے طالبان کو تسلیم کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلہ نہیں کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان معاملے پر خطے اور علاقائی ممالک سے مشاورت کر رہے ہیں۔ افغانستان میں جو گروہ  ہیں ان سے رابطے میں ہیں۔ ہم افغان معاملے پردوست ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو کہا تھا کہ آپ تنہا حکومت نہیں کرسکتے۔ افغانستان میں تبدیلی آئی ہے لیکن اس میں کوئی خونریزی کا واقعہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کمانڈر گوانتا ناموبے سےکیسے رہا ہوا؟نئے انکشافات سامنے آگئے

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا۔  حکومت نے فیصلہ کیا کہ نویں اور دسویں کو سیرت نبویﷺ پڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  وزارت سائنس و ٹیکنالو جی نے الیکشن کمیشن حکام کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معائنہ کروایا۔ اسپورٹس کا ڈھانچہ بہتر کیا جائے گا کھیلوں سے متعلق حکومت نئی پالیسی بنائے گی۔

وفاقی وزیر اطللاعات نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم اپنے گھر کےتمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں