ملاعبدالغنی برادر 20 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے


طالبان کے اہم رہنما ملاعبدالغنی برادر قطرسے 20 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ خصوصی طیارے سےقندھار پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرتحریک طالبان کی جانب سےآئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور افغان عوام کواعتماد میں لیں گے۔

قطر کے وزیرخارجہ نے ملا برادرسے افغانستان روانگی سے قبل ملاقات کی جس میں افغانستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہاں نہیں، عمران خان

خیال رہے امریکا کے انخلا اور طالبان کے اعلان جنگ بندی کے بعد افغانستان کی سربراہی کسی سربراہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

ملا عبدالغنی برادر کا شمارطالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کے اہم نائبین میں ہوتا ہے۔ ملا محمد یعقوب اور سراج الدین حقانی بھی اہم نائبین میں شامل ہیں۔

وہ اس وقت سامنے جب انہوں نے فروری 2020 کو قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کیے۔امارت اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں اور ان کے پاس طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے انچارج کا عہدہ بھی ہے۔

طالبان کی کابل آمد اور افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک میں سیاسی مفاہمت اور مستقبل کے نظام حکومت کے متعلق بات چیت جاری ہے۔

اہم رہنما کابل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور متعدد افغان سیاستدانوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے وہ طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں