الیکشن کمیشن: الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ٹیکنیکل ایوالیوایشن کمیٹی تشکیل

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کی تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ٹیکنیکل ایوالیوایشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین:بروقت نتائج، دھاندلی رکے گی، عارف علوی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے عملی مظاہرے (ڈیمو) کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تشکیل دی جانے والی ٹیکنیکل ایوالیوایشن کمیٹی الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر ٹیکنیکل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بریفنگ کے دوران چیف الیکشن کمشنر، ممبران الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر دی

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اورووٹرز کا اعتماد ضروری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن اصولی طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

کیا پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا قانون موجود ہے؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں لازمی طور پر زمینی حقائق کو مد نظر رکھا جائے۔


متعلقہ خبریں