نیوزی لینڈ: کورونا کا ایک کیس، ملک بھر میں لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ: بھارتیوں کے داخلے پر پابندی عائد

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈن نے کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہونے پر ملک بھر میں تین دن کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں فروری کے بعد اگست میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

آرڈرن نے منگل ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ حکام فرض کر رہے ہیں کہ یہ کورونا کی ڈیلٹا قسم ہے، لیکلن تحقیق ابھی جاری ہے۔

کورونا کا کیس ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں سامنے آیا جہاں 58 سالہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس شہری نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ نے بتایا کہ متاثرہ شخص ملک کے دیگر شہروں کا سفر بھی کرتا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ میں17 اگست رات12 بجے کے بعد تین دن کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔ سخت لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو گھروں میں رہنے اور کاروبار بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فارمیسی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹور کھلے رہیں گے۔

لیول فور لاک ڈاؤن کے تحت ، ہر ایک کو گھر پر رہنا چاہیے اور کاروبار ضروری سہولیات جیسے سپر مارکیٹ اور فارمیسیوں کے لیے بند ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں چھ ماہ سے کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ حکومت نے تمام ممالک کے ساتھ سرحدیں بند کر دی تھیں اور مسافروں کو سخت قرنطینہ میں رکھا جاتا تھا۔

نیوزی لینڈ زندگی معمول پر آگئی تھی لیکن اب ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں