کورونا: پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسد عمر

کورونا: پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی وبا پر قابو پانے میں پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

نیوزی لینڈ: کورونا کا ایک کیس، ملک بھر میں لاک ڈاؤن

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر ںے یہ بات قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو پاکستان کی جانب سے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اپنائی جانے والی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے متعلق جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسد عمر نے بات چیت کے دوران بتایا کہ حکومت کی جامع حکمت عملی اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق

وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان عالمی ادارہ صحت سے کورونا وبا سے متاثرہ افراد کے اعداد وشمار کا تبادلہ بھی کرتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے ملاقات میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا وبا کی بھارتی قسم ڈیلٹا اور بیٹا سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کورونا وائرس، آکلینڈ میں لیول 4 کا لاک ڈاؤن

سرکاری اعلامیے کے مطابق قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔


متعلقہ خبریں