کشمیر پریمیئر لیگ: شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے جیت لی

کشمیر پریمیئر لیگ: شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے جیت لی

مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کشمیر: بھارتی فورسز عزاداران اور صحافیوں پر ٹوٹ پڑیں، درجنوں زخمی،60 گرفتار

ہم نیوز کے مطابق کے پی ایل کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔

لندن: بھارت کیخلاف کشمیریوں اور سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کے مظاہرے

مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے بالترتیب 2/ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہم نیوز کے مطابق جواب میں مظفر آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 162 رنز ہی بناسکی اور یوں راولاکوٹ کی ٹیم 7 رنز سے کامیاب ہوگئی۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب

مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں جب کہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں