پاکستان میں کورونا مزید66زندگیاں نگل گیا


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 66افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن شینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 974 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان نے دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی ہے، اسد عمر

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں