برطانیہ میں 12 سے 17 سال کے بچوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری

برطانیہ میں 12 سے 17 سال کے بچوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری

لندن: برطانیہ میں 12 سے 17 سال کے عمر کے بچوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو ماہ قبل برطانیہ میں فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک ویکسین بھی 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔

یورپیئن حکام بچوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے چکے ہیں البتہ امریکہ میں ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔ 16 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگوانے کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: کورونا کا ایک کیس، ملک بھر میں لاک ڈاؤن

میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) نے اسے بچوں کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں