سندھ کی ام رباب نےچیف جسٹس آف پاکستان سے فراہمی انصاف کی اپیل کردی


کراچی: سندھ کی ام رباب نے والد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار صبح جب سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لیے پہنچے تو ام رباب نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ان کی گاڑی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ ام رباب اپنی کوشش میں ناکامی کے بعد وہیں بیٹھ گئی اور اس نے ہٹنے سے انکار کردیا۔

ام رباب نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ (میڈیا) کو بتایا کہ پی پی پی کے افراد نے ان کے والد سمیت تین افراد کو قتل کیا اور اب انہیں بھی قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مقتول کی بیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس کے والد کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنوائیں اور اسے اہل خانہ کے ہمراہ تحفظ دلوائیں۔

واقعات کے مطابق 17 جنوری 2018 کو ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ میں تین افراد کے قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیدو اور ان کے بھائی برہان چانڈیو سمیت سات افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

مقتولین کے لواحقین کا الزام تھا کہ ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے کہنے پر برہان چانڈیو نے پولیس پروٹوکول کی موجودگی میں مختار چانڈیو، کابل چانڈیو اور کرم اللہ چانڈیو کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں