بالنگ کوچ وقار یونس ویسٹ انڈیز کیخلاف بالرز کی کارکردگی سے مطمئن 

حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بلے باز چاہئیں، وقار یونس

فائل فوٹو


بالنگ کوچ قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس ویسٹ انڈیز کیخلاف بالرز کی کارکردگی سے مطمئن  ہیں۔ کہتے ہیں گیند بازوں نے مواقع پیدا کیے لیکن بدقسمتی سے فیلڈرز کیچز نہ پکڑ پائے ۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں وقار یونس نے کہا کہ لو سکورنگ میچ میں کھلاڑیوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرنا قابل فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ میچ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

باولنگ کوچ نے فاسٹ باولر محمد عباس اور سپنر یاسر شاہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جب آپ اچھی گیند بازی بھی کرے تو وکٹ نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ:کھلاڑی پر جوش، ٹیم متحد، اچھی کارکردگی دکھائیں گے، بابر اعظم

باولنگ کوچ نے مثبت تنقید کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کوچنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تنقید اگر مثبت ہوتو ضرور ہونی چاہیے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت سمیت دیگر ٹیموں کیخلاف اچھی پرفارمنس کی امید ظاہر کی ہے۔


متعلقہ خبریں