امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے تاریخ میں سب سے زیادہ امریکہ کی تذلیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ماضی میں امریکہ کو اتنی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو اور میں نہیں جانتا اسے فوجی شکست کہوں یا نفسیاتی شکست۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر طالبان کا کنٹرول،بائیڈن کی مقبولیت میں کمی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے ایک خوفناک وقت ہے۔ افغانستان میں افواج بھیجنے کا فیصلہ ملک کی تاریخ کا سب سے برا فیصلہ تھا کیونکہ مجھے افغانستان کی حکومت اور اشرف غنی پر کبھی بھی بھروسہ نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں