ہیٹی میں زلزلے کے بعد بارشوں سے تباہی، زلزلہ متاثرین مشکلات سے دوچار


ہیٹی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 تک پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد  9 ہزار 915 کے قریب ہے.

زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے ہیٹی کے زلزلہ زدگان کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں  اور سیلابی صورتحال نے زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے جاری امدادی کاروائیوں کو مشکل بنا دیا ہے

یہ بھی پڑھیں:ہیٹی میں زلزلہ ،ہلاکتوں کی تعداد 1300 تک جا پہنچی

حکام کے مطابق خیموں  میں موجود زلزلہ زدگان کے لیے خوراک، خیموں اور ادویات کی  شدید کمی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق، مقامی اسپتالوں میں گنجائش کم پڑ گئی ہے۔ 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں 32 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں