انشا اللہ آئندہ ہفتے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے؟ فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے تفصیل سے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے؟

طالبان کو تسلیم کرنے کے معاملے پر تنہا فیصلہ نہیں کریں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں ںے کہا ہے کہ آج سے 3 سال قبل سیاہ ترین دور کا خاتمہ ہوا اورروشنی کی امید پیدا ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسی امید کا کرن کا نام تحریک انصاف ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشور کے احترام میں پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا جامع منصوبہ ایک ہفتے کے لیے مؤخر کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ انشا اللہ اگلے ہفتے تفصیل سے بتائیں گے کہ تبدیلی کیا ہے؟

ن لیگ کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز تھی، کسی کو ریاست مخالف ڈیکلیئر نہیں کیا: فواد چودھری

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے اسی حوالے سے کہا ہے کہ آج تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی طرف گامزن ہیں۔

کاش! لوگ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے جتواتے، شاہ محمود قریشی

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں فرخ حبیب نے کہا کہ ملک گیر سطح پر بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات کے لیے پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کیے گئے ہیں جب کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثر کو کم کرنے کے لیے شجر کاری مہم اور اقدامات کا اعتراف دنیا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین سالوں کی انتھک محنت اور دن رات کام کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی مرحلے میں اپوزیشن کے احتجاج، دھرنوں اور دھمکیوں سے نہیں گھبرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی معاشی ٹیم کی محنت سے ہر سال جی ڈی پی میں بہتری آئی ہے۔

حکومتی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی 4 فیصد تھی جب کہ آج ملکی برآمدات 25.3 ارب ڈالرز ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ،برآمدات اور ترسیلات زر 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ترسیلات زر29.4 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہیں۔

نوکری پیشہ افراد 10 ہزار روپے ماہانہ قسط سے گھر کے مالک بن جائیں گے،فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا کو بتایا کہ احساس پروگرام کے ذریعے پسے ہوئے طبقات کی خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کو بڑھا کر 260 ارب کا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 20 ہزار کم آمدن ہاؤسن گیونٹس مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔


متعلقہ خبریں