گریٹر اقبال پارک مقدمہ، عمر قید یا سزائے موت ہوسکتی ہے، آئی جی پنجاب

گریٹر اقبال پارک کیس، 98 افراد رہا

لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر کیے جانے والے تشدد اور دست درازی کرنے والے ملزمان کے خلاف دفعہ اے-354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔

وزیراعظم کا خاتون کو ہراساں کرنے کا نوٹس، ملزمان گرفتار کرنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ خاتون پر تشدد اور دست درازی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تمام ثبوت و شواہد اکھٹے کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے چیئرمین نادرا سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے اب تک کی جانے والی کوشش کے حوالے سے بات چیت کی۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر نادرا کو بھجوادی ہیں اور نادرا کا عملہ چھٹی ہونے کے بعد شناخت کے عمل میں مصروف ہے۔

مینار پاکستان پر خاتون کو ہراساں کرنا ہمارے سماج کی پستی کی عکاس ہے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے واضح طور پر کہا کہ تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دلوائیں گے۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی ازخود نگرانی کریں۔

ہم نیوز کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے متعدد ویڈیوز اور فوٹوز نادرا کو بھجوادی گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ملزمان کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا۔

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے، فیاض چوہان

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی مدد کریں۔ انہوں ںے کہا کہ لڑکی سے بدتمیزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


متعلقہ خبریں