تھر میں بچوں کی اموات، سپریم کورٹ کا سندھ حکومت سے جواب طلب

سپریم کورٹ کی کے الیکٹرک کو ایک دن کی مہلت، چیف جسٹس برہم

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھر میں صحت کی سہولتوں کے فقدان اور بچوں کی اموات کے معاملہ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران آغا خان اسپتال نے اپنی تجزیاتی رپورٹ پیش کی جس میں اموات کی وجہ صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کو قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تھر میں اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس کا مطلب تو یہ ہے سندھ حکومت اموات کی ذمہ دار ہے، عدالت نے تھرپارکر میں ہلاکتوں سے متعلق قائم کمیشن کی رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں جبکہ کمیشن اور آغا خان اسپتال کی پیش کردہ رپورٹس کی روشنی میں سندھ حکومت سے بھی جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت سے غذائی قلت اور اموات روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔


متعلقہ خبریں