افغان حکمران کونسل کا قیام متوقع،ملا ہبت اللہ اخونزادہ سربراہ ہوں گے


افغانستان میں حکومتی امور چلانے کیلئے حکمران کونسل کا قیام متوقع ہے۔ جس کے سربراہ ملا ہبت اللہ اخونزادہ ہوں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت چلانے کیلئے سابق دور جیسا نظام تشکیل دیں گے۔ ملا ہبت اللہ اخونزداہ کے نائب ممکنہ طور پر صدرہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

افغان طالبان کے نائب امیروں میں ملا عبدالغنی برادر، مولوی یعقوب اور سراج الدین حقانی شامل۔ طالبان نے افغان فوج کے پائلٹس کو بھی دوبارہ فوج میں شامل کرنے کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت سازی: طالبان کی حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سےمشاورت

افغانستان میں مستقبل کی حکومت کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے کابل میں گلبدین حکمت یار سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔


متعلقہ خبریں