ملک بھر میں 9ویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس اختتام پذیر


ملک بھر میں9ویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔ روٹس پر عزادران حضرت امام حسینؓ کیلئے سبیلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کہیں دودھ اور پانی کی سبیلیں تو کہیں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

نویں محرم الحرام کے جلوسوں میں خواتین اور ننھے عزاداران نے بھی شرکت کی۔

کراچی اور پشاور سمیت کئی شہروں میں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے۔

کراچی میں9 محرام الحرام کا جلوس مجلس عزا  کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان  امام بارگا  کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔  جلوس کے راستوں پر سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوا۔ عزادار نواسہ رسول سمیت شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔

جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا  امام بارگاہ اثناء عشری  پر ہی اختتام پذیر ہوا۔ پشاور میں نویں محرم کا جلوس امام بارگاہ حسینہ ہال سے برآمد ہوا۔

شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس کابھی اہتمام کیا گیا۔ نو محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں بھی شبیح زلجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس روایتی راستوں  سے گزرتا ہوا امام بارگاہ ناصرالعزاء پر اختتام پذیر ہوا۔


متعلقہ خبریں