طالبان کا افغانستان اسلامی امارات کے قیام کا اعلان


کابل: طالبان نے افغانستان میں فتح کے 4 دن بعد  افغانستان اسلامی امارات کے قیام کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارات اسلامی قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ بھی کیا۔ جس میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر “دا افغانستان اسلامی امارات” لکھا ہوا ہے۔ تصویر میں امارات اسلامی کا جھنڈا اور سرکاری نشان بھی موجود ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی امارت تمام ملکوں کے ساتھ اچھے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی خواہاں ہے اور ہم نے کسی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے ساتھ تجارت نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی کی بیٹی کہاں عیش و آرام کی زندگی گزار رہی ہیں؟

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کے متنازعہ تسلط کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں